تھرپارکر: غذائی قلت سے تین روز میں بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی
تھرپارکر (آن لائن+ نوائے وقت نیوز) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث3روز میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ رواں سال غذائیت کی کمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد608ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھر پارکر مٹھی کے غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض کا شکار ہونے والے4بچے دم توڑ گئے۔ تھر پارکر میں گزشتہ تین روز کے دوران غذائیت کے باعث مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
تھرپارکر