• news

2017ء یقیناً ملکی تاریخ میں نئے آغاز کا پیامبر ثابت ہوگا: نوازشریف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سال نو کے پیغام میں کہا ہے کہ 2017ء یقینی طورپر پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے آغاز کا پیامبر ثابت ہو گا۔ ہم نے تاریخ میں ایک فیصلہ کن صفحہ پلٹا ہے اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز پر نمایاں طورپر قابو پایا ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو سال نو کی مبارکباد دی اور کہاکہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان آخر کار پرامن سرزمین اور ترقی یافتہ معیشت کی منزل کی جانب چل پڑا ہے اور یہ منزل زیادہ دور نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن