• news

بلدیاتی سربراہوں نے حلف اٹھا لیا: عوامی مسائل نچلی سطح پر حل کرنے میں مدد ملے گی: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سال نو 2017ء کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے 2016ء پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ثابت ہوا اور گزشتہ برس پاکستان نے کئی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے ساتھ معاشی استحکام کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا، اسی طرح کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے نتیجہ خیز اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے اور پاکستان میں کرپشن کی شرح میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا شفافیت، رفتار اور معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھا کر قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچانے کی شاندار مثال قائم کی گئی جبکہ ہمارے انتہائی مخلص اور با اعتماد دوست چین کی جانب سے دیے گئے عظیم الشان اقتصادی پیکج پر عملدرآمد سے پاکستان معاشی وسماجی طور پر مضبوط ہو رہا ہے اور سی پیک پاکستان کیلئے حقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔2017 سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر2016 میں مستحکم، پرامن، محفوظ اور معاشی طو رپر مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی اور آج کا پاکستان گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، پر امن اور ترقی یافتہ ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا 2017ء پاکستان کی ترقی ،خوشحالی، معیشت کی مضبوطی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے۔ توانائی منصوبے مکمل ہوں گے اور ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ نیا سال روشن مستقبل، مضبوط معیشت، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا۔ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سال نو کی آمد کے پیش نظر صوبہ بھر میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں اور پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے صوبہ بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مزید سخت کئے جائیں۔ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ علاوہ ازیں محمد شہبازشریف نے مئیرز، ڈپٹی مئیرز ، چیئرمینوں و وائس چیئرمینوںضلع کونسلوں کو عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباددی ہے اور کہاہے کہ بلدیاتی ادارے شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موثر نظام ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی نظام کے فعال ہونے سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اورترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا اپنے آرام کو عوام کیلئے قربان کرنا بلدیاتی اداروں کے سربراہان اورنمائندوں کے منصب کا تقاضاہے اوریہ منصب صرف اور صرف خدمت کا متقاضی ہے۔

لاہور (خبر نگار+ نامہ نگاران) پنجاب بھر میں مقامی حکومتوں کا نظام 10سال بعد فعال ہو گیا ہے۔ بلدیاتی سربراہوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کل سے کام شروع کر دینگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بلدیاتی سربراہوں کو مبارکباد دی ہے۔ 35 ضلع کونسلوں، لاہور میٹرو پولیٹن، 11 میونسپل کارپوریشنوں اور 182 میونسپل کمیٹیوں کے سربراہوں نے حلف اٹھایا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور 9 ڈپٹی میئروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا جبکہ نیا بلدیاتی نظام کل 2 جنوری سے لاگو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور 9 ڈپٹی میئر سے ریٹرنگ افسر مسعود محمود تمنا نے حلف لے لیا، حلف برداری کی تقریب ٹائون ہال میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی میئرز کی نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں رانا اعجاز احمد حفیظ، چوہدری وسیم قادر، رانا شہاب الدین، حاجی اللہ رکھا، سواتی خان، مشتاق مغل، میاں محمد طارق، چوہدری بلال احمد اور مہر محمود شامل ہیں۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کا پہلا اجلاس کل بروز سوموار صبح ساڑھے دس بجے ہوگا اجلاس میں ارکان کے ساتھ ان کے دوستوں اور اہل خانہ کی ممکنہ شرکت کی وجہ سے اجلاس جناح ہال کی بجائے ایوان اقبال میں ہوگا۔ لاہور کے نئے لارڈ میئر کرنل مبشر جاوید نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دنیا کے کسی بھی شہر سے کم نہیں اسے مزید خوبصورت اور بہتر بنائیں گے تعلیم، صحت صاف، ہاکی، سیوریج، صفائی اور دیگر مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اخیتارات کیلئے کوئی جنگ نہیں سسٹم میں گے تو اختیارات مل جائیں گے۔ تقریب میں نو منتخب عہدیداروں کے ساتھ دوستوں کی آمد سے تقریب بدنظمی کا شکار رہی۔ …… ڈپٹی میئرز کے ساتھی ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کیلئے ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے لارڈ میئر کے کمرے میں لوگ لارڈ میئر کی میز پر چڑھ کر تصاویر بناتے رہے جبکہ ڈپٹی میئرز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لارڈ میئر آفس کے کمرے میں جاکر تصاویر بنواتے رہے اس موقع پر ڈپٹی میئرز کے حامیوں کے درمیان نعرہ بازی کا مقابلہ ہوا۔ شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، سکھر، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان میں بھی حلف برداری کی تقریبات ہوئیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلع کو نسل ہال میں نو منتخب ضلع کو نسل چیئرمین ،وائس چیئرمین ،مئیر میو نسپل کا رپوریشن ،ڈپٹی مئیرز اور ٹا ئون کمیٹیوں کے چیئرمین ،وائس چیئرمینز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ،حلف برداری کی تقریب میں وفا قی وزیر تجا رت خرم دستگیر خان ،ممبران قومی و صو با ئی اسمبلی ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان سی پی او وقاص نذیر سمیت دیگر ضلعی افسران اور سیا سی سما جی شخصیا ت نے شر کت کی ۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے چیئر مین حاجی جمشید عباس تھہیم وائس چیئر مین خالد محمود بٹ،میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں کے چیئر مین چودھری بابر شفیق آرائیں،وائس چیئر مین حاجی محمد اسلم میسن،میونسپل کمیٹی جلاپور بھٹیاں کے چیئر مین میاں زاہد حسین بھٹی،وائس چیئر مین محمد افضل جبکہ میونسپل کمیٹی سکھیکی کے چیئر مین ناصر قیوم بھٹی اور وائس چیئر مین عدنان بھٹی نے اپنے متعلقہ ریٹرنگ افسران سے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میونسپل کمیٹی قصور کے نو مننتخب چیئرمین چودھری احمد لطیف کے حلف برداری کی تقریب ٹی ایم اے ہال قصور میں منعقد ہوئی حلف ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ مینجمنٹ آفیسر رانا تجمل حسین نے لیا اس موقع پر تمام 50 کونسلروں کے علاوہ انجمن تاجراں میڈیا کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نامہ نگار کے مطابق نومنتخب چیئر مین و وائس چیئر مینز ضلع کونسل قصور کی حلف برداری تقریب ڈی پی ایس سکول کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی ۔ جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علائو الدین ‘وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خاں ‘رانا نثار خاں ‘ایم این ایز رانا حیات خاں ‘ملک رشید احمد خاں ‘ایم پی ایز ملک احمد سعید خاں ‘حاجی نعیم صفدر انصاری ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘چوہدری محمود انور ‘ڈی سی او قصور عمارہ خاں‘ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ‘ممبران ضلع کونسل ‘ضلعی افسران ‘صحافیوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شیخوپورہ سے نامہ نگارخصوصی مطابق ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے چیئرمین ،وائس چیئرمین کی حلف وفاداری کی تقریبات منعقد ہوئی ضلع کونسل کے چیئرمین احمد عتیق انور ،وائس چیئرمین اکرام سعید بھٹی ،جہانزیب خان سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر رائو ریاض اعجاز نے حلف لیا اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ڈی سی او ارقم طارق، ڈی پی او سرفراز خان ورک ، ارکان اسمبلی چودھری بلال احمد ورک ، رانا افضال حسین ، شذرہ منصب ،عارف خان سندھیلہ ، طارق محمود باجوہ، پیر اشرف رسول، حسان ریاض، سیاسی رہنما رانا وحید احمد خان آف سچاسودا سمیت ممبران ضلع کونسل رانا آصف محمود،اعظم ریاض گجر، جاوید اصغر ورک،بینش قمر ڈار، عطیہ افتخار ، عطیہ فیاض ، عاصمہ رضوان،سماجی رہنمائوں رانا نصیر احمد، حاجی منشاء گوپے را، قمر اقبال ڈار ودیگرنے شرکت کی جبکہ میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے چیئرمین میاں امجد لطیف، وائس چیئرمین احسان مجید گجر سے ریٹرننگ آفیسر چودھری تنویر احمد ورک نے حلف لیا تقریب میں رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف ، ڈی سی او ارقم طارق، مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر چودھری طیاب راشد سندھو، جنرل سیکرٹری میاں منوراقبال،انجمن بہبود مریضاں کے چیئرمین ملک عرفان اسلام، کونسلران ملک محمو د طاہر، حاجی شیخ یعقوب بگا،یاسر اقبال گجر،صغیر احمد بھٹہ،حاجی ارشاد گادھی ،سعید اکبر بیگ،پیٹر کرامت ،سیٹھ ناصر محمود، میاں منیر احمد سماجی رہنماچودھری مٹھو گجر،ٹیٹو ورک سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اس موقع پر ڈی سی او ارقم طارق نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق ٹی ایم اے آفس ننکانہ صاحب میں میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے نو منتخب چیئرمین چوہدری نعیم احمد اور وائس چیئرمین نعیم اشرف چدھڑ کی تقریب حلف وفاداری کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ، پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے رائے شاہجہاں احمد خاں بھٹی، سابق ضلع ناظم ننکانہ پیر ممتاز علی شاہ، سابق تحصیل ناظم ننکانہ شہزاد خالد خاں، صدر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ خادم حسین سدھو، جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی، سابق صدور محمد امین بھٹی، چوہدری محمد انور زاہد، رانا علی اصغر سمیت میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے کونسلرز، وکلائ، صحافیوںاور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق مقامی میونسپل کمیٹی میں حلف برداری کی یادگار تاریخی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروںمعززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ ریٹرننگ افسر عامرشہزادچوہدری نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے چیئرمین ملک محمدعارف اور وائس چیئرمین ملک محمدیوسف سے حلف لیا۔ شاہکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق ٹی ایم او شاہ کوٹ میاں محمد منشا احسن نے میونسپل کمیٹی شاہ کوٹ کے نو منتخب چیئرمین شیخ راشد محمود اور وائس چیئرمین سے حلف وفاداری لیا تقریب میں شہر بھر سے تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری محمد ارشد ساہی میاں محمد عاطف سردار سرفراز ڈوگرانجمن شہریاں شاہ کوٹ کے صدر میاں شوکت علی شوکت چوہدری سلیم اقبال بگا چوہدری نعیم اقبال بندیشہ میاں سلمان شاہد مولوی ہارون خان چوہدری آفتاب مقبول چاند انتظار حسین کھوکھر ذوالفقار نمبردار نعیم احمد بھٹی احسن رضا واہگی شیخ ساجد محمود شیخ افتخار ذیشان شیخ زین کے علاوہ ممتاز سیاسی سماجی شخصیات اورتاجر تنظیموںکے نمائندگان وکلا اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول کھڈیاں خاص میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں ایم این اے ملک رشید احمد خاں اور حکومت پنجاب کے ترجمان ایم این اے ملک محمد احمد خاں اور تمام جنرل کونسلروں نے شرکت کی ۔ جس میں ٹائون کمیٹی کے چیئر مین اور وائس چیئر مین سے حلف لیا گیا۔ مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق بلدیہ ہال مریدکے میں ایک پروقار تقریب کے دوران میاں شبیر احمد اور رانا ماجد نواز نے ریٹرننگ آفیسر رانا ارشاداحمد سے حلف لیا۔جلالپور بھٹیاں میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین میاں زاہد حسین بھٹی اوروائس چیئرمین چوہدری محمد افضل ارائیں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، میاں زاہد حسین بھٹی مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی کے چھوٹے بھائی ہیں اور پنجاب بھر میں واحد میونسپل کارپوریشن جلالپور بھٹیاں ہے جس میں 11 میں سے 9 کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ میونسپل کمیٹی صفدر آباد کے منتخب چیئرمین خالد محمود بھٹی اور وائس چیئرمین سیٹھ رضوان نے عہدوں کا حلف لے لیا۔ ریٹرننگ آفیسر سید خالد عمر نے حلف لیا۔ کوٹ رادھا کشن میں خالد بھٹی (جاپانی) نے بطور چیئرمین جبکہ سید مبین شاہ نے بطور وائس چیئرمین اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مین بازار سے گزرے تو تاجر برادری نے ان پر نوٹوں اور پھولوں کی بارش کر دی۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی فاروق آباد سید سجاد حسین شاہ اور وائس چیئرمین عمر دلبر ڈوگرسے میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں منعقدہ پروقار تقریب کے موقع پر ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر سہیل خضر نے حلف لیا۔ کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مسلم لیگ ن کے نومنتخب چیئرمین محمد خالد بھٹی، وائس چیئرمین مبین شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پنڈی بھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق قبل ٹی ایم او جو میونسپل کمیٹی میں بطور ریٹرننگ آفیسر تھے انہوںنے چئیرمین چوہدری بابر شفیق ارائیں اور وائس چئیرمین محمد اسلم مسن سے فرداََ فرداََ حلف لیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے دونوں عہدیداران کو تہمینی مبارکباد کا خط اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں میڈم نوشین سرور نے اُن کو دیئے۔ میونسپل کمیٹی واربرٹن میں ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد شریف اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر سید وسیم شیرازی نے نو منتخب چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ اور وائس چیئرمین چوہدری محسن اقبال بگڑ سے حلف لیا۔ میونسپل کمیٹی شرقپور کے زیر اہتمام حلف برادری کی پر وقارتقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ٹی ایم او محمد فداافتخار میرنے چیرمین عمران اشرف یعقومیہ اور وائس چیرمین ملک جاوید ایڈووکیٹ نے حلف اُٹھا نے کے بعد انہیں مبارکباد دی۔ پتوکی میونسپل کمیٹی پتوکی کے چیئرمین اور وائس چیرمین کی حلف برداری کی تقریب میونسپل کمیٹی جناح ہال میں ہوئی۔ ریٹرنگ آفیسر محمد اکرم جوئیہ نے حلف لیا۔ چونیاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میاں محمد نسیم نے چیئرمین اور حاجی محمد بلال ہاشمی نے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چونیاں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ٹی ایم اے ہال چونیاں میں ہوئی۔ خانقاہ ڈوگراں میں کامیاب ہونے والے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے حلف اٹھا لیا۔ بلدیہ ہال میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں طارق محمود باجوہ گروپ کے حاجی علی اکبر ڈوگر نے بطور چیئرمین اور میاں عمران صابر ڈوگر نے بطور وائس چیئرمین اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سانگلا ہل سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مقامی میونسپل کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین چوہدری حسن شاہ نواز ملہی اور وائس چیئرمین ملک ہدائت علی نے حلف اٹھا لیا، ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او ملک خرم افتخار نے ان سے حلف لیا، اس ضمن میں ٹی ایم اے کے احاطہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کونسلرز اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن