• news

آرمی چیف کا افغان سیاسی ، فوجی قیادت کو فون، خطہ میں امن استحکام ، دہشت گردی کے خلاف تعاون پر زور

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ اور افغانستان کے آرمی چیف کو فون کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان کی سیاسی اور فوجی قیادت سے فون پر بات چیت میں نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور افغان قیادت سے خطے میں امن اور استحکام اور دہشت گردی کیخلاف تعاون پر زور دیا۔ این این آئی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور آرمی چیف جنرل قدام شاہ رحیم کو ٹیلیفون کیا اور نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے افغان رہنمائوں سے گفتگو کے دوران کہا دونوں ممالک میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے افغان قیادت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ افغانستان کی دعوت دی۔ صباح نیوز کے مطابق آرمی چیف نے افغان قیادت کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن