عراق : داعش کا خودکش حملہ‘ آپریشن‘ 25 جنگجوﺅں سمیت 65 ہلاک‘ 60 زخمی
بغداد(این این آئی+بی بی سی+ صباح نیوز+ اے ایف پی) داعش کے عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے، بم دھماکے میں40افرادہلاک جبکہ 60زخمی ہو گئے، ان حملوں میں سے ایک دھماکا ایک خود کش بمبار نے کیا۔عراقی میڈیا کے مطابق یہ دونوں بم حملے عراقی دارالحکومت کی ایک پرہجوم مارکیٹ میں صبح سویرے کیے گئے،عراقی پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں بم دھماکے بغداد شہر کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں موٹر گاڑیوں اور ان کے فاضل پرزوں کی دکانوں والے ایک علاقے میں اس وقت کیے گئے، جب وہاں عام لوگوں کا کافی زیادہ رش تھا۔عراقی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان بم حملوں میں سے ایک دھماکا ایک ایسے خود کش حملہ آور نے کیا، جو دھماکا خیز مواد سے بھری ایک جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔ہفتے کی صبح کیے گئے دوہرے بم حملے کے بعد عراقی پولیس کے ایک کرنل نے بتایا کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے وسطی بغداد کے علاقے الرشید میں شہریوں سے بھری ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا اور یہ بم دھماکے بغداد شہر میں اس سال اکتوبر کے وسط سے لے کر اب تک کی سب سے ہلاکت خیز دہشت گردانہ کارروائی ہیں۔ موصل میں آپریشن داعش کے 25جنگجو مارے گئے کئی علاقے چھڑا لئے گئے ۔ کئی علاقے چھڑا لئے گئے۔ ادھر موصل میں داعش کی قید سے 2 برس بعد یزیدی خاتون فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔