اسلام آباد میں تجاوزات کی بھرمار صفائی کی ناقص صورتحال پر وزیراعظم کا اظہار برہمی، 4 سی ڈی اے افسر معطل
اسلام آباد (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے سی ڈی اے کی ناقص کارکردگی پر سخت اظہار ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو تنبیہ کا خط ارسال کردیا۔ خط میں استفسار کیا گیا ہے کہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار، صفائی کے ناقص انتظامات اور سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کا سبب بتایا جائے؟خط میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ پبلک پارکس کی بدتر صورتحال کیوں ہے؟ سی ڈی اے آلودگی پر قابو پانے میں بھی کیوں ناکام ہے؟ وزیر اعظم نے 5 جنوری تک چیئرمین سی ڈی اے سے ناقص کارکردگی پر وضاحت مانگ لی ہے۔ دریں اثناءوزیراعظم کے اظہار ناراضگی کے بعد وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری نے سی ڈی اے کے 4 افسروں کو معطل کر دیا۔ جن میں ممبر انجینئرنگ شاہد سہیل ڈی جی انجینئرنگ سہیل انجم، ڈائریکٹر آصف جاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹریٹ لائٹس عرفان کھوکھر شامل ہیں۔
وزیراعظم برہمی