• news

اسلام آباد: گھریلو ملازمہ کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت، ایڈیشنل سیشن جج شامل تفتیش، سپیشل تحقیقاتی ٹیم بنے گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیا جس میں اہم پیشرفت ہوئی۔ میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پر ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر لی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج کو شامل تفتیش کر لیا، جج کو شامل تفتیش کرنے کےلئے ڈیوٹی مجسٹریٹ سے اجازت لی گئی۔ اس حوالے سے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنے گی ایس آئی ٹی کی تشکیل کےلئے آئی جی اسلام آباد کو درخواست بھجوا دی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی ٹیم بننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سے باقاعدہ تفتیش کی جائیگی۔
میڈیکل رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن