• news

خاوند نے کروڑوں کی انشورنس ہڑپ کرنے کیلئے عظمیٰ کو قتل کیا : والد

کھاریاں (نامہ نگار) جرمن نژاد کھاریاں کی لیڈی ڈاکٹر عظمیٰ جو چند روز قبل اپنے خاوند شہباز کے ہاتھوں قتل ہوئی، کے والد خان زمان نے کہا ہے کہ خاوند شہباز لالچی شخص ہے، اس نے اپنی وفاشعار بیوی عظمیٰ کی انشورنس جو کروڑوں میں ہے اور اس کے باغات جو عظمیٰ کی جرمنی میں ملکیت ہیں، انہیں ہڑپ کرنے کیلئے یہ خوفناک کھیل کھیلا۔ خان زمان نے کہا کہ پولیس بھی کہانی کو غلط رنگ دینا چاہتی ہے۔ مقتولہ کے بیٹے عمار کو بھی اس کے والد سے تھانہ میں ملاقات کروائی گئی اور بچے پر پریشر ڈالا گیا کہ وہ پولیس کو بیان دے کہ میں بے قصور ہوں۔ خان زمان نے کہا شہباز نشہ کرتا تھا اور جرمنی میں عظمیٰ سے لڑ کر آیا تھا اور پھر سازش کے تحت اسے پاکستان بلایا۔ اگرچہ وہ ایک سال قبل پاکستان سے ہو کر واپس گئی تھی لیکن شہباز نے پھر اسے اعتماد میں لے کر اس کو بلایا اور قتل کر دیا۔ شہباز نشہ کرتا تھا اور عظمیٰ سے اس بات پر کئی دفعہ جھگڑا ہو چکا تھا اور راستہ سے ہٹانے کیلئے اور انشورنس کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے میری معصوم بیٹی کو قتل کر دیا۔
والد عظمیٰ

ای پیپر-دی نیشن