روسی ایجنسیوں نے ڈیموکریٹس کمیٹی کی ای میلز بھی ہیک کیں: ایف بی آئی
واشنگٹن (صباح نیوز) ایف بی آئی نے امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی حتمی رپورٹ جاری کردی۔ حکام کے مطابق روس کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی کی ایل میلز بھی ہیک کیں۔ روس نے 2015ءمیں امریکی حکومت سمیت ایک ہزار افراد کو ایک ای میل کی اور اس ای میل میں ایک سافٹ ویئر کوڈ بھی بھیجا، یہ کوڈ ایک خفیہ پروگرام تھا۔ روسی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس سافٹ ویئر کے ذریعے نہ صرف ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی کی ایل میلز چرائی، بلکہ امریکی صدارتی انتخاب سمیت پرائمریز کی ووٹنگ میشنوں اور دیگر کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرکے بڑے پیمانے پر صدارتی انتخاب میں مداخلت کی۔ ایف بی آئی نے تیرہ صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ کے ساتھ ثبوت کے طور پر روسی ملی شس سافٹ ویئر کوڈ بھی پیش کیا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی سفارت کاروں کو امریکہ بدر کئے جانے کے بعد سامنے آنے والے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان کی تعریف کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی امریکی سفارتکار کو روس سے نکلنے کا نہیں کہیں گے۔ پیوٹن کی جانب سے معطل کیا جانا بڑا قدم ہے‘ میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ وہ بہت سمارٹ ہیں۔