پاکستان تر قی اور جمہوری استحکام کے نئے سال میں داخل ہو رہا ہے: ایاز صادق
اسلا م آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2017کا سورج پاکستا ن کی تر قی ،عام آدمی کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کی نوید لے کر طلوع ہو ا ۔سپیکر نے کہا کہ 2017اس بات کا گواہ ہو گا کہ ہم تاریخ کے ایک صفحے کو پلٹ کو اعصرحاضر کے چیلنجوں پر قابو پانے کے نئے عزم کے ساتھ ایک نئے سفر پر گامزن ہو گئے ہیں ۔سپیکر نے معاشر ے کے پسماندہ طبقات کی تر قی کے لیے موجودہ حکومت کے شر اکتی جمہوریت کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے دن گنے جا چکے ہیں اور 2017پاکستان کی تر قی و خوشحالی کا سال ثابت ہو گا ۔انہوں نے ملک کے دفاع ،سا لمیت اور سلامتی کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدما ت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے سر دار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مستقل مزاجی سے پیش قدمی کرتے ہوئے ان چیلنجوں پر قابو پالے گی۔
ایاز صادق