تحریک انصاف کی سیاست مغربی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے: فضل الرحمن
سکھر(آن لائن) جمعےت علماءاسلام ف کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی سےاست ملک مےں خلفشار پےدا کرکے مغربی مفادات کا تحفظ کرنے کےلئے ہے عمران خان مغربی ، تہذےب اور ےہود ی اےجنڈے کو قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہےں۔ ان خےالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن نے آغا اےوب ، مفتی سعود افضل ہالےجوی دےگر سے گفتگو کرتے ہوئے کےا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان سےاسی نہےں سازشی عنصر ہےں عمران کی حکومت کے ساتھ اپوزےشن کے خلاف بھی جنگ ہے الزام تراشی اور بہتان بازی اس کا وطےرہ ہے جس کا پارلےمنٹ پر اعتماد ہے نہ عدلےہ پر بھروسہ ہے کے پی کے مےں حکومت سے عوام تنگ آچکے ہےں آئندہ الےکشن مےں کے پی کے سے پی ٹی آئی کا جنازہ نکالےں گے عالمی سروے کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے کرپشن مےں نمبر ون پر ہے جس پر عمران خان کو اےوارڈ ملنا چائےے ۔اسلام آباد سے آئی این پی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے فاٹا اصلاحات کو قبائلی علاقوں سے بے دخل افراد کی گھر واپسی سے مشروط کر دیا۔ ہفتہ کواسلام آباد میں اپنی رہائش پر قبائلی مشران کے ساتھ جرگہ کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ فاٹا کے سیاسی مستقبل پر اس وقت تک بات نہیں ہوگی جب تک بے دخل افراد کو اپنے گھر واپس نہیں کیا جاتا۔ اس سے پہلے فاٹا کے قبائلی عمائدین کی ایک بڑی تعداد نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جرگے میں شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ فاٹا خیبر پختونخواہ کا حصہ نہ بنایا جائے۔
فضل الرحمن