• news

فیس بک پر دوستی ‘فرانسیسی خاتون اپنے پیار کو پانے خانپورپہنچ گئی

رحیم یار خان (نوائے وقت نیوز) رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں فیس بک کی دوستی رشتے میں تبدیل ہو گئی۔ نوجوان کی محبت میں گرفتار فرانسیسی خاتون گزشتہ روز شادی کرنے لیے خان پور پہنچ گئی۔ خاتون نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام بھی قبول کر لیا۔ فرانس کی رہائشی 55سالہ کیتھرین لو اِٹ کی سوشل میڈیا پر خان پور کے شہری 29سالہ نوجوان عمیر احمد سے دوستی ہوئی۔ خاتون نے نیا اسلامی نام عائشہ رکھ لیا۔ کیتھرین لواِٹ نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں اور پاکستان بھی بہت خوبصورت ملک ہے۔ عمیر نے بتایا ہمارا 4سال پہلے سوشل میڈیا فیس بک پر رابطہ ہوا۔
(فیس بک)

ای پیپر-دی نیشن