• news

مودی کی کرنسی پالیسی کی بد ترین ناکامی کا سامنا، ٹی وی ریڈیو پر خطاب کے دوران عوام کیلئے چند لالی پاپ سکیموں کا اعلان

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) کالے دھن پر قابو پانے کیلئے500اور ایک ہزار کے نوٹ منسوخ کر کے کروڑوں عوام کو مصیبت میں ڈالنے والے بھارت کے ڈرامے باز وزیر اعظم نریندر مودی 50 روز کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر بھی کوئی دھماکہ نہ کر سکے گزشتہ شام بھارتی قوم سے ٹی وی ریڈیو پر خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے معیشت کی بہتری اور بنکوں کے باہر لمبی قطاروں میں 8نومبر سے ذلیل ہونے والے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کسی پالیسی یا اقدام کا نہیں کیا بلکہ کسانوں بوڑھے افراد اور غریبوں کیلئے لالی پاپ سکیموں کا اعلان کیا ان میں سے ایک یہ ہے کہ بوڑھے افراد کو10 برس کیلئے ساڑھے 7لاکھ اور دیہات کی غریب حاملہ عورتوں کے علاج کے لئے 6ہزار روپے جمع کرانے سے 8فیصد منافع بنک ادا کرینگے ۔اسکے علاوہ بنک کسانوں کو دیہات اپنا مکان تعمیر کرنے کیلئے جو قرضہ دینگے اس پر2ماہ تک سود لاگو نہیں ہو گا قوم سے اپنے خطاب کے دوران مودی نے یہ نہیں بتایا کہ انکی کرنسی پالیسی کے باعث کتنا کالا دھن سامنے آیا افراط زر پر کتنا قابو پایا جبکہ وہ اچھے دن کیوں نہیں آئے جن کا مودی 8نومبر سے لیکر اب تک جاپ کرتے آئے ہیں مودی نے اپنے خطاب میں اس بات کا اعتراف کیا کہ محض24لاکھ بھارتی باشندے یہ کاغذات میں تسلیم کرتے ہیں کہ انکی سالانہ آمدن10لاکھ روپے سے زیادہ ہے اس تلخ حقیقت پر صرف ہنسا جا سکتا ہے۔
مودی اعلان

ای پیپر-دی نیشن