امریکہ : دو روز میں فائرنگ کے 62 واقعات ، 24 افراد ہلاک، 35 زخمی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 62 واقعات میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ایران ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ 7 واقعات فلوریڈا اور انڈیانا ریاستوں میں رونما ہوئے جبکہ ٹیکساس اور ایلینوئے میں 5 اور کینٹکی اورمشی گن میں 4 واقعات رونما ہوئے۔2016ءمیں 57 ہزار 371 واقعات میں 14 ہزار 869 افراد مارے گئے ۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ 2016 کے آغاز سے29 دسمبر تک پورے امریکہ میں فائرنگ کے 57371 واقعات رونما ہوئے جن میں 14869 ہلاک اور 30315 زخمی ہوئے ہیں جن میں 11 سال سے بھی کم عمر کے 662 بچے شامل ہیں۔
امریکہ/فائرنگ