• news

زرداری کا دماغ خراب ہو چکا، اپنا قد بڑھانے کیلئے بڑھکیں مار رہے ہیں : ممتاز بھٹو

کراچی (آئی این پی) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان کی زیرصدارت سندھ نیشنل فرنٹ حیدر آباد کے ورکرز کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ زرداری کا دماغ خراب ہو چکا اور وہ اب اپنے قد کاٹھ سے زیادہ بھڑکیں مارنے لگا ہے اور غیرقانونی طور پر پولیس رینجرس کی بھاری نفری کے پہلے میں چلنے والا زرداری اب بھڑکیں مار رہا ہے کہ اس کو بلاول کی ضرورت نہیں ہے۔ ممتاز بھٹو نے مزید کہا کہ زرداری نے اپنے بیٹے کو بھی نہیں بخشا اور اس کو ملک سے بھگا کر سیاسی میدان میں اس کو خراب کر دیا کیونکہ کئی دنوں سے بلاول یہ اعلان کر رہا تھا کہ 27 دسمبر 2016ءکو لانگ مارچ کا اعلان کر کے دما دم مست قلندر کروں گا ۔مگر وہ تو نہیں ہوا اور یہ ضرور ہوا کہ زرداری نے اپنے بیٹے کو میدان سے ہی بھگا دیا۔
ممتاز بھٹو

ای پیپر-دی نیشن