ترک پارلیمنٹ نے صدر کے اختیارات میں اضافے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی
انقرہ (اے پی پی) ترکی کے پارلیمانی کمشن نے ملک کے آئین میں تبدیلی کے قانون کے مسودے کو منظوری دے دی۔منظوری کے بعد اب جنرل اسمبلی اس پر غور کرے گی۔ جنرل اسمبلی کے غور کے بعد ریفرنڈم کرایا جائے گا۔آئین میں تبدیلی کے مسودے میں صدر کے حقوق میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ترکی آئین
بھارت، ریاست بہار میں
عمر قید کے 5 قیدی جیل توڑ کر فرار
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست بہار کی سنٹرل جیل پیوکشار سے سزائے عمر قید کے پانچ قیدی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی مجسٹریٹ رامان کمار نے بتایا کہ درمیانی شب بارہ سے لیکر تین بجے کے درمیان قیدیوں نے لوہے کے راڈ سے دیوار توڑی اور فرار ہوگئے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس اوور پیندرر راشرما نے بتایا کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں پراجیت سنگھ، گیر دیاری رائے، سونو پانڈے اور دیگرشامل ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جیل توڑے جانے کی ذمہ داری جیل حکام پر عائد ہوگی۔