نئے بھارتی آرمی چیف اور ائرفورس کے سربراہ نے چارج سنبھال لیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس حوالے سے مختصر سی تقریب ہوئی جس میں سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے کمانڈ سٹک جنرل بپن کے حوالے کی۔ علاوہ ازیں ائرمارشل بی ایس دھنووا نے نئے بھارتی ائرچیف کا عہدہ سنبھال لیا۔
دوسری طرف جنرل بپن راوت کے بطور آرمی چیف انتخاب کے دوران سپر سیڈ ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل پراوین بخشی نے ریٹائر ہونے کی بجائے ایسٹرن کمانڈ کے کمانڈر کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتے رہنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی آرمی چیف