• news

مقبوضہ کشمیر میں قید پاکستانی خاتون کا نوٹس نثار نے شہریت تصدیق کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے مقبوضہ کشمیر میں قید پاکستانی خاتون کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ چودھری نثار نے ڈائریکٹر پاسپورٹ اور چیئرمین نادرا کو روبینہ کی شہریت کے کوائف کی تصدیق کی ہدایت کر دی۔ چودھری نثار نے وزارت داخلہ سے کہا ہے روبینہ پاکستانی ہے تو وزارت خارجہ سے مل کر اسے واپس لانے کے انتظامات کریں۔ علاج کے لیے بھارت جانے والی حیدرآباد کی خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ چار سال سے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قید ہے۔ اور جموں کشمیر ہائی کورٹ نے پاکستانی خاتون کو فوری طور پر پاکستان بھیجنے کا حکم بھی جاری کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن