ٹرین دی ٹرینرز پروگرام سے سیکھنے کا موقع ملا: کوچز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ٹرین دی ٹرینرزپروگرام میں شرکت کرنیوالے کوچز نے کہا کہ ٹرین دی ٹرینرز پروگرام میں سیکھنے کا موقع ملاہے،اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے۔ٹرین دی ٹرینرز سے سپورٹس کے عالمی معیار،فٹنس کے بہترین طریقے اور اعلی مینجمنٹ سیکھنے کا موقع ملاہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا یہ قابل تحسین اقدام ہے۔ پنجاب کے 36اضلاع سے شرکت کرنیوالے کوچز طلحہ، وحید، زرینہ وقار، رضیہ، عدنان، حفیظ اور دیگرنے خیالات کا اظہار کیا۔