سی ایم پنجاب جوجسٹو اینڈ بیلسٹ ریسلنگ چیمپئن شپ‘ آرمی کے کھلاڑی چھائے رہے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری سی ایم پنجاب جوجٹسو اینڈ بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی آرمی کے کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔ دوسرے روز آرمی کی مینز اور ویمنز کھلاڑیوں نے 8 گولڈ، 6 سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ واپڈا ٹیم چار گولڈ کے ساتھ دوسرے، نیوی ٹیم 2 گولڈ، تین سلور اور پانچ برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بلوچستان ایک گولڈ، 2 سلور اور 6برانز میڈل کے ساتھ چوتھے، جبکہ پنجاب ٹیم تین سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پانچ روزہ چیمپئن شپ کے مقابلے نشتر سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں جاری ہیں جس کی اختتامی تقریب 3 جنوری کو منعقد ہوگی۔