• news

کراچی‘ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک‘ سالِ نو پر فائرنگ سے زخمی 6 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر+صباح نیوز) نئے سال کے آغاز پرکراچی کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ گلبرگ میں بھی ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ادھر نیو ٹاﺅن پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپا مارکر 11 ملزموں کو گرفتارکر لیا۔ دوسری طرف کراچی میں پولیس نے شاہ لطیف ٹاﺅن سے 2 ڈاکو¶ں سمیت 6 ملزم پکڑ لئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوﺅں سے اسلحہ، لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، ملزمان میں عبداللہ اور مراد شامل ہیں۔ جبکہ 2 ملزموں کو گرفتار کرکے بیس لٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم فیاض کوگرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور پٹاخے برآمد ہوئے۔ ادھر کورنگی نمبر ایک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سال نو کا جشن مناتے ہوئے عزیز آباد کراچی میں 6 سالہ سبحان گولی لگنے سے زخمی ہوا جو گزشتہ روز دم توڑ گیا۔پولیس اور حساس اداروں نے کراچی کے علاقے سائٹ باوانی چالی میں سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے 2کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم احمد علی بیگ اے پی ایم ایس او لندن کے جنرل سیکرٹری ہیں جبکہ ملزم اشرف خود سابق سیکٹر انچارج نارتھ کراچی رہ چکے ہیں۔


کراچی

ای پیپر-دی نیشن