روسی ہیکروں نے کمپیوٹرسسٹم ہیک کرنے کی کوشش کی:امریکی کمپنی کا دعویٰ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں بجلی سپلائی کرنے والی ایک مقامی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ہیکروں نے بالواسطہ طور پر کمپنی کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔ امریکی ریاست فیر مونٹ میں قائم ایک الیکٹرک کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ روسی ہیکروں نے کمپنی کے ایک اہلکار کا کمپیوٹر ہیک کیا اور کمپیوٹر پر صدر باراک اوباما کا نام ’گریزلی اسٹیپ‘ لکھ کر ہیکنگ کی کوشش کی۔ الیکٹرک سپلائی کمپنی بریلینگ ٹن کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کمپنی کے ایک اہلکار کے کمپیوٹر سسٹم کو فوری طور پرسسٹم سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ مزید چھان بین بھی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا اور روس میں حالیہ ایام میں ماسکو کی امریکہ میں مبینہ جاسوسی پر کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے جاسوسی کے سکینڈل میں ملوث ہونے کے شبے میں 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا جب کہ روس کی کئی کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں بھی عاید کی گئی ہیں۔امریکی اخبارکے مطابق روسی ہیکروں نے فیر مونٹ ریاست میں ایک الیکٹرک کمپنی کے کمیوٹر سسٹم میں نقب زنی کی کوشش کی تاہم تکنیکی ماہرین نے کمپیوٹر سسٹم کی ہیکنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
امریکی کمپنی دعوی