• news

صدر، وزیراعظم، جاوید ہاشمی کے انکشافات پر عدالتی تحقیقات کرائیں: ندیم نصرت

لندن (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے اصول پرست بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے انکشافات کو پاکستان کی حالیہ سیاسی تاریخ کے تناظر میں سب سے اہم اور انتہائی حساس انکشاف قرار دیتے ہوئے صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک وقوم اورجمہوریت کے استحکام کیلئے جاوید ہاشمی کا کردار اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ اور حالات کے جبرکا بہادری سے سامنا کرنے، نہ جھکنے، نہ بکنے والے معمر اور اصول پرست سیاستدان نے جمہوری اداروں اورجمہوریت کے فروغ کیلئے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں اورآج بھی علالت کے باوجود اصولی جدوجہد کررہے ہیں۔
ندیم نصرت مطالبہ

ای پیپر-دی نیشن