• news

ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد احمد کا بھائی فوت ہوگیا، خبر سن کر ماں بھی چل بسی

کراچی (نوائے وقت نیوز) ایم کیو ایم (پاکستان) کے رکن سندھ اسمبلی ساجد احمد کے بھائی کے انتقال پر ان کی موت کی خبر سن کر والدہ بھی خالق حیقی سے جا ملیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد احمد کے بڑے بھائی کا گذشتہ روز انتقال ہو گیا جس کی خبر والدہ کو دی گئی تو وہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور چند گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیں۔ ساجد احمد کا کہنا تھا کہ والدہ اپنے مرحوم بیٹے سے بے حد محبت کرتی تھیں جن کی موت نے والدہ کو گہرے صدمے سے دو چار کیا اور چند گھنٹے بعد وہ بھی خالق حقیقی سے جا ملیں۔

والدہ

ای پیپر-دی نیشن