بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری، گیس کی قلت بھی برقرار، لوگوں کا احتجاج
لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران) بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جبکہ کئی شہروں میں گیس کی قلت بھی برقرار رہی جس پر لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ گزشتہ روز اقبال ٹا¶ن و گلشن بلاک، نیلم بلاک، مصری شاہ، فیض باغ، اندرون لاہور اچھرہ، سمن آباد، یتیم خانہ، گلشن راوی، جوہر ٹا¶ن، مسلم ٹا¶ن سمیت دیگر علاقوں میں گیس صبح اور شام کے وقت بند رہی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ صارفین ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے۔ دوسری طرف پوش علاقوں میں گیس کی فراہمی جاری رہی جس کے باعث گنجان آباد علاقوں کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق شہر و گردو نواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ زور پکڑ گئی شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ کمالیہ سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردو نواح میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہر ی کو کرب میں مبتلا کردیا۔ پھلروا ن سے نا مہ نگا ر کے مطابق سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈنگ نے عوام کیلئے مسا ئل پیدا کر دئیے۔ گھروں کے چولہے بند ہو کر رہ گئے۔
لوڈشیڈنگ جاری