پاکستان ریلوے ”کرسمس امن ٹرین“10 روزہ سفر مکمل کرکے کراچی پہنچ گئی
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز کی”کرسمس امن ٹرین“اپنا 10روزہ سفر مکمل کرکے کراچی پہنچ گئی ہے ۔ یہ ٹرین آج 2جنوری کو کراچی کینٹ سٹیشن پرکھڑی رہے گی۔بعد ازا ں مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی4سے5روز میں واپس اسلام آباد پہنچے گی۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے ہم آہنگی کے اظہار کے لیے چلائی گئی ٹرین اپنے سفر کے دسویں روز ہفتہ کو حیدر آباد سے کراچی پہنچ گئی ہے ۔ کینٹ سٹیشن پر دوپہر 2بجے کرسمس امن ٹرین کی آمد پر بشپ آف کراچی جوزف کوٹس نے ٹرین کا استقبال کیا۔کرسمس امن ٹرین میںکرسمس کی مناسبت سے خصوصی کیک،سانتا کلاز اور ڈھیروں تحائف رکھے ہوئے تھے جبکہ کرسمس ٹری کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔ دریں اثناءریلوے حکام کے مطابق کرسمس امن ٹرین 2جنوری کی شام تک کینٹ سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 7اور8پر موجود رہے گی اور 2جنوری کی شب اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی اور کوٹری ، دادو،سبی ، فیصل آباد اور مین ریلوے لائن سے ہوتی ہوئی 4سے5روز میں اپنا سفر مکمل کرکے مارگلہ سٹیشن اسلام آباد پہنچے گی ۔
کرسمس ٹرین