• news

ایف بی آر میں بہت اصلاحات کی ضرورت ہے: میاں طارق

لاہور(نیوزرپورٹر) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن 40 فیصد کم جمع ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایف بی آر میں بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکومت کو نئے وفاقی بجٹ سے قبل تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر نظر ثانی کرنی چاہےے انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ ایف بی آر کی کمزوری ظاہر کرتا ہے حکومت کو ڈائریکٹ ٹیکسیز پر انحصار کرنا ہوگا، تاکہ تاجر برادری اور ایف بی آر میں موجود خلا ءکو ختم کےا جا سکے ۔انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے نئے کاروباری لوگ ٹیکس دےنے سے کتراتے ہیں، مےا ں سلیم نے کہا کہ حکومت نئے بجٹ میں 150 ارب روپے کی نئے ٹیکس لگانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اس سے ملک کے کاروباری حالات مزید خراب ہونگے حکومت کو چاہےے کہ وہ نئے ٹیکس مسلط کرنے کی بجائے اپنے ٹیکس نیٹ کو بڑھائے اور نئے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ میں لاےا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن