• news

چین مستقبل میں کئی اقتصادی منصوبے شروع کر رہا ہے: مسٹر یوبرن

لاہور (خبرنگار) چےن پاکستان کی ترقی کو بہت اہمےت دےتا ہے اور مستقبل مےں اےسے بہت سے منصوبے شروع کئے جارہے ہےں جس سے پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا اور دونوں ملکوں کے اشتراک اور تعاون سے ترقی کے اےک نئے سفر کا آغاز ہوگا ۔ ان خےالات کا اظہار قونصل جنرل چائنےز قونصلےٹ مسٹر ےوبرن نے ضلعی حکومت لاہور کے زےر اہتمام سٹےزن فورم مےں خطا ب کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پےک منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کےلئے دونوں ملک پوری طرح پرعزم ہےں اور اس منصوبے کی راہ مےں کوئی رکاوٹ نہےں آنے دی جائے گی۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ وزےر اعظم نوازشرےف اور وزےر اعلیٰ شہباز شرےف پاکستان چےن دوستی کو مضبوط بنانے کےلئے دن رات کام کررہے ہےں اور وہ وقت دور نہےں جب چےن کے تعاون سے شروع کئے گئے انرجی پروجےکٹ کی تکمےل سے ملک مےں لوڈ شےڈنگ کا ہمےشہ کےلئے خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے پاکستان چےن تعلقات کو مستحکم کرنے مےں موجودہ قونصل جنرل مسٹر ےو برن کی خدمات کو خراج ِ تحسےن پےش کےا۔ڈی سی او لاہور کےپٹن (ر) محمد عثمان اور پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹاﺅن شپ ڈاکٹر اعجاز بٹ نے بھی خطاب کیا۔ معروف کالم نگار ڈاکٹر اجمل نےازی نے کہا کہ ہمارے نوجوان چےنی زبان اگر سےکھےں تو دونوں ملکوں کے درمےان عوامی رابطے اور مضبوط ہوں گے۔ سےکرٹری نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشےد نے کہا کہ پاک چےن فرےنڈ شپ اےسوسی اےشن 1950ءمےں جسے ممتاز احمد خان نے قائم کےا تھا اس کو دوبارہ سے بحال کےا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن