طب یونانی بہترین طریقہ علاج ہے، اہمیت مسلمہ ہے، صوبائی وزیر علی رضا گیلانی
لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جعلی حکیموں نے شعبہ طب کو نقصان پہنچایا ہے۔ طب یونانی ایک بہترین طریقہ علاج ہے۔ جس کی اہمیت مسلمہ ہے۔ لیکن افسوس ہم نے شعبہ طب یونانی کا نام زندہ رکھنے کی بجائے اس کو کھو دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح یونانی میڈیکل کالج کے سالانہ کانوکیشن میں خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد، ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، حکیم وید محمد جمیل خان، پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، جنرل پروفیسر حکیم منصور العزیز، پروفیسر حکیم محمد یوسف ، حکیم محمد افضل میو سمیت حکماءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا کہ شعبہ طب کے حاملین کے تمام جائز مطالبات کو حکومت تسلیم کرے گی۔