بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا دورہ جی ایچ کیو‘ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات
راولپنڈی(این این آئی+نوائے وقت رپورٹ) بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ (نشان امتیاز ملٹری) سے ملاقات کی۔ بحرین کی افواج کے کمانڈر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان آرمی کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دور ان علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بحرین کمانڈر/دورہ جی ایچ کیو