• news

ساری زندگی تحریک انتفادہ کی بھرپور حمایت کرنے والے فلسطین کے جلاوطن آرچ بشپ ہلیرٹن کیپوکسی انتقال کر گئے

روم (نیوز ڈیسک) فلسطین کے جلاوطن آرچ بشپ ہلیرٹن کیپوکسی گزشتہ روز روم میں انتقال کرگئے۔ ساری زندگی آزاد فلسطین اور تحریک انتفادہ کی حمایت کرنے والے بشپ ہلیرٹن نے چند ماہ قبل ایک تقریب کے دوران اللہ اکبر کہتے ہوئے نعرہ لگایا کہ اللہ کی رحمت سے فلسطین جلد آزاد ہوگا۔ بشپ ہلیرٹن کیپوکسی 1922ءمیں شام الیپو شہر میں پیدا ہوئے‘ 1965ءمیں گریک کیتھولک چرچ کے پادری بنے‘ 1974ءمیں اسرائیلی فوج نے بشپ ہلیرٹن کو فلسطینی مجاہدین کیلئے غزہ ہتھیار سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے 12سال کیلئے جیل بھجوا دیا مگر ویٹی کن سٹی کے دباﺅپر 1978ءمیں رہا کرکے انہیں جلاوطن کردیا بشپ ہلیرٹن تب سے اٹلی کے دارالخلافہ روم میں قیام پذیر اور آزاد فلسطین کیلئے جدوجہد اور حمایت کرتے رہے‘ انہیں ان کے حریت پسند نہ کردار پر کئی عرب ممالک نے اعزازات سے نوازا۔
آرچ بشپ

ای پیپر-دی نیشن