• news

بھارت نے 4 ہزار کلو میٹر تک مار کرنیوالے ”اگنی فور“ میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کر دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت نے گزشتہ روز ایٹمی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھنے والے اگنی 4 میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی دفاعی تحقیق کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے حکام نے بتایا کہ اگنی 4 کو گزشتہ صبح اڑیسہ کے عبدالکلام جزیرے پر ٹیسٹ رینج سے داغا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگنی 4، 20 میٹر لمبا اور 17 ٹن وزنی ہے جو ففتھ جنریشن کے جدید کمپیوٹرائزڈ نیوی گیشن اور گائیڈ سسٹم سے لیس ہے اور 4 ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگنی فور زمین سے زمین پر مار کرتا ہے اس سے پہلے اسکے 5 تجربات ہو چکے ہیں آخری بار تجربہ نومبر 2015ءمیں کیاگیا تھا جو بھارتی وزارت دفاع کے مطابق کامیاب رہا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی بھارت نے اگنی 5 میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 5 ہزار کلو میٹر تک ایٹمی ہتھیار لیجانے اور مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگنی فور اور فائیو میزائل کی تیاری سے بھارت کے مطابق پاکستان اور چین کے اکثر شہر اسکے نشانے پر آ گئے ہیں۔ بھارت 6 ہزار کلو میٹر رینج کے اگنی 6 میزائل کی تیاری بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
اگنی فور

ای پیپر-دی نیشن