ڈیپارٹمنٹل ون ڈے ٹورنامنٹ حبیب بنک نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ڈیپارٹمنٹل ون ڈے ٹورنامنٹ حبیب بنک نے جیت لیا۔ حبیب بنک کے کپتان احمد شہزاد نے ٹاس جیت کر سوئی سدرن گیس کمپنی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے شعیب ملک کی 93 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز سکور کیے۔ عثمان خان اور زوہیب خان نے دو دو جبکہ فہیم اشرف اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں حبیب بنک نے مطلوبہ ہدف 47.4 اوورز میں پانچو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ امام الحق اور کپتان احمد شہزاد نے نصفر سنچریاں سکور کیں۔ احمد شہزاد نے 68 اور امام الحق نے 56 رنز سکور کیے۔ شاہد آفریدی صرف 8 رنز بنا سکے۔ سوئی گیس کے ایم عرفان نے تین اور ظفر گوہر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے نقد اور ٹرافی انعام میں دی۔ رنر اپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی۔