سعودی عرب روا ں سال پاکستان کا 20 فیصد حج کوٹہ بحال کردیگا
اسلا م آ با د (آن لائن) سعودی عرب اس سال پاکستان کا 20 فیصد حج کوٹہ بحال کردے گا۔ حج کوٹے کی تقسیم کے لیے نیا فارمولا طے کیا جائے گا، حج آرگنائزرز کی مشاورت سے حج پالیسی 2017 کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 2013 میں حرم کی توسیع کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کا 20 فیصد حج کوٹہ کم کردیا تھا اب سعودی حکومت یہ کوٹہ بحال کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 80 مختص تھا لیکن چند سال قبل یہ کوٹہ حرم کی توسیع کے باعث کم کرکے تقریباً ایک لاکھ 44ہزار کردیا گیا تھا اور2013 سے پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار کے بجائے ایک لاکھ 44 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے اب کوٹے کی بحالی کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی مرتب کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے حج گروپ آرگنائزرز سے حج 2017 کے لیے تجاویز طلب کی تھیں نئی اور پرانی حج کمپنیوں نے حج تجاویز وزارت مذہبی امور کوجمع کرادی ہیں۔