روسی ہیکنگ کے امریکی الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے شواہد نہیں: ترجمان ٹرمپ
واشنگٹن (رائٹرز) نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ہیکنگ کے امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ حتمی انٹیلی جنس رپورٹ کے آنے تک کسی نتیجے تک پہنچنا غیر ذمہ داری ہے سہن سپائسر نے فاکس نیوز کو بتایا رواں ہفتے کے آخر میں رپورٹ مکمل ہونے پر ٹرمپ اسے دیکھیں گے۔