ہائیکورٹ نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیئرمین خواجہ عاطف کو کام سے روک دیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیئرمین خواجہ عاطف رضا کو کام کرنے سے روکتے ہوئے الیکشن کمشن اور خواجہ عاطف رضا سے بارہ جنوری تک جواب طلب کر لیا۔ رجسٹس علی اکبر قریشی نے یہ حکم امتناعی ڈسکہ کے ووٹر شہزاد خان کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین خواجہ عاطف رضا کیخلاف ایک کروڑ سترہ لاکھ روپے کی بنک ڈگری موجود ہے۔ وہ ایک کروڑ سترہ لاکھ روپے کے بینک ڈیفالٹر ہیں لیکن انہوں نے چیئرمین یونین کونسل کیلئے کاغذات نامزدگی میں بنک کی ڈگری کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانا آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی خلاف ورزی ہے۔