• news

اسلام آباد: گھر کے چوکیدار کی 15 سالہ لڑکی ستراہ میں اوباش نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

اسلام آباد + ستراہ (آئی این پی+ نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے علاقہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں ایک گھر کے چوکیدار نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شعیب عباسی کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد میں یہ زیادتی کا دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل سیاسی جماعت کے کارکن نے ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی ۔علاوہ ازیں ستراہ میں مقامی چیمہ ہسپتال میں واقع مسجد میں فرحان علی سپارہ پڑھنے گیاتو مسجد میں پہلے سے موجود ملزم علی اسکو اپنے ساتھ مسجد کے واش روم میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن