4 خودکشیاں: ساندہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص نے پھندا لے لیا
لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) ساندہ کے علاقے میں 50 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ فضل کالونی کے رہائشی 50 سالہ سفیان کی گھر میں کمرے میں گلے پھندا لگی نعش ملی۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضے میں لے لی۔ بعدازاں ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار پر قانونی کارروائی کے بعد نعش انکے حوالے کردی گئی۔ علاوہ ازیں ستراہ میں نویں جماعت کے نواف کو اس کے والد نے کسی بات پر ڈانٹا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ فیصل آباد میں چک جھمرہ 25سالہ بیٹے محمود نے گھریلو ناچاقی زہریلی گولیاں نگل لی جبکہ ساہیوال وسیم کی نئی نویلی دلہن نے بات نہ ماننے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔