• news

چودھری نثار کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن سے رابطہ

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے روبینہ نامی خاتون کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے متعلقہ خاتون کے کوائف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق متعلقہ خاتون کا جو ایڈریس اب تک سامنے آیا ہے نادرا کو وہاں سے اصل حقائق معلوم کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے اور تمام حقائق معلوم کر کے وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن