• news

مصری بندرگاہ‘ کارگو شپ میں پاکستانی عملہ کو مشکلات‘ خوراک‘ پانی بھیجا جا رہا ہے: سفارتخانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مصری بندرگاہ پر کارگو شپ میں پاکستانی عملے کی مشکل حل نہ ہو سکی۔ پاکستانی سفیر سید مشتاق نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ عملے سے رابطے میں ہے عملے کو خوراک‘ پانی اور طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے 1100 کلو گرام کھانے کا سامان پہنچایا سامان میں کمبل‘ جیکٹس اور ہیٹرز بھی شامل ہیں، پاکستان عملے کے چار ارکان کی وطن واپسی کے انتظامات کر رہا ہے۔ عملے کی 5 جنوری تک وطن واپسی ممکن بنانے کی کوشش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن