فیصل آباد میں مضر صحت مرچیں، مصالحے بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
لاہور (نیوز رپورٹر) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پنجاب بھر میں ناقص اشیاء خوردونوش بنانے او ربیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں مری میں فائیو سٹار ہوٹل کو ناقص صفائی پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کچن میں موجود استعمال شدہ خوردنی تیل ضائع کر دیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ناقص مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپے مارتے ہوئے 2500 کلو مضر صحت مرچیں اور مصالحے موقع پر تلف کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ۔