دسمبر تک ساڑھے 36 ارب سے زائد ٹیکس وصولی بڑی کامیابی ہے: عائشہ غوث
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے رواں مالی سال جولائی 2016سے دسمبر2016تک ساڑھے 36ارب سے زائد کی ٹیکس وصولیوں کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وقت کے ساتھ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اختیارات اور دائرہ کار میں وسعت آئے گی۔