کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے کیلئے 2 ماہ کا آف سیزن مینجمنٹ فارمولا جاری
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت نے کپاس کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے کے لئے دو ماہ کا آف سیزن مینجمنٹ فارمولا جاری کر دیا۔ اس فارمولے پر جنوری اور فروری میں عمل کرکے کسان اپنی کپاس کی پیداوار بہتر بنا سکتا ہے۔ آف سیزن میں کسان کی غفلت اس کی پیداوار میں کمی کر سکتی ہے لہٰذا اس دورانیہ میںبہتر مینجمنٹ کرکے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے ۔