موٹر وے پر ٹول پلازوں کی بھر مار سے مسافروں کا قیمتی وقت اور فیول ضائع ہو رہا ہے: فرید پراچہ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ موٹر وے پرٹول پلازوں کی بھر مار کی وجہ سے موٹر وے کے مقاصد ختم ہو رہے ہیں اور موٹر وے اور عام سڑک میں عملاً کوئی فرق نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹول پلازوں پر کئی کئی ہزار گاڑیوں کی لائنیں لگتی ہیں اور مسافروں کا قیمتی وقت اور گاڑیوں کا فیول ضائع ہوتا ہے ۔ اسی طرح لاہور ٹول پلازے پر کئی کئی کلو میٹر لمبی لائنیں لگتی ہیں۔