• news

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام کورس مکمل کرنے والے اساتذہ کی تقریب

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 10 روزہ عرفان القرآن کورس مکمل کرنے والے اساتذہ کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی ۔امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ مطالعہ قرآن علم ،تقویٰ اور پاکیزگی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ قرآن کو سیکھنا، سکھانا ایک عبادت ہے۔ اس آن لائن درس و تدریس کا ایک جدید آئی ٹی نیٹ ورک تشکیل دے دیا گیا ہے ۔تقریب کے مہمانان خصوصی چیئرمین اینٹی کرپشن و نارکوٹکس کمیشن آف پاکستان انیس الرحمن بٹ ،عبدالرشید، عبدالوکیل خان ،میجر (ر) محمد خان، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن