• news

آئن چیپل نے مصباح الحق کو ریٹائر ہونے کا مشورہ دے دیا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )کمنٹیٹر آئن چیپل نے مصباح الحق کو ریٹائر ہونے کا مشورہ دیدیا۔ آئن چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خراب پرفارمنس میں مصباح الحق کا بڑا ہاتھ ہے۔ پاکستان کے سلیکٹرز نے شاید میلبورن ٹیسٹ میں مصباح الحق کی کارکردگی نہیں دیکھی۔ بیالیس سالہ کپتان رنز بنانے اور اپنی ٹیم کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔ وہ سلیکٹر ہوتے تو مصباح الحق کو سڈنی ٹیسٹ نہ کھلاتے۔ کپتان کو میلبورن ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد ریٹائر ہو جانا چائیے تھا۔

ای پیپر-دی نیشن