• news

ڈیوڈ وارنر کھانے سے قبل سنچری بنانیوالے پانچویں بلے باز بن گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) وارنر کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے پہلے اپنی سنچری مکمل کرنے والے پانچویں بیٹسمین بن گئے ہیں اور آسٹریلیا میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔اس سے قبل یہ کارنامہ سرانجام دینے والوں میں درج ذیل بیسٹمین شامل ہیں:ماجد خان نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈکراچی 1976 میں‘ڈان بریڈمین نے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ لیڈز 1930‘چارلز میک کارٹنی آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈلینڈز 1926‘وکٹر ٹرمپرآسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ مانچسٹر 1902‘ وارنر آسٹریلیا میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن