ٹرمپ نے شمالی کوریا کو ’’واضح وارننگ‘‘ دیدی:جنوبی کوریا، ایٹمی اسلحہ سے پاک کورین جزیرہ نما کیلئے کوششیں واضح ہیں: چین
سیو ٔل / بیجنگ (اے ایف پی) ٹرمپ کی جانب سے ’’ایسا نہیں ہوگا‘‘ کے ٹوئٹ کے جواب میں جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ٹرمپ کی واضح وارننگ سے معلوم ہورہاہے کہ وہ ایٹمی پروگرام سے لاحق فوری خطرے سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا نومبر کے بعد سے ٹرمپ کی جانب سے پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے حوالے سے اس بیان کو ’’واضح وارننگ‘‘ شمار کیا جاسکتا ہے۔ وہ شمالی کوریا پر پابندیوں کی ضرورت پر مبنی اور جنوبی کوریا اور امریکہ میں گہرے تعاون کا مؤقف اپناتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری طرف چین نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہاچین کی جانب سے کورین جزیرہ نما کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوشش سب پر عیاں ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ سے تائیوان کے حساس معاملے سمجھے کا بھی کہا۔