یمن میں شدید جھڑپیں‘ 11 فوجی اور 15 القاعدہ جنگجو مارے گئے
صنعاء (اے ایف پی) یمن کے شورش زدہ علاقے میں القاعدہ جنگجوئوں اور باغیوں سے جھڑپوں میں 11 فوجی اور 15جنگجو مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے مرنے والوں میں حکومت کے حامی جنگجو بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے صوبہ آبیان کے قصبے شاترہ میں القاعدہ جنگجوئوں نے فوجی یونٹ پر حملہ کر دیا۔ 2 گاڑیوں اور ہتھیاروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ادھر تیوا صوبے میں حکومت کے حامی 5 جنگجو اور ایک افسر مارا گیا۔ یاد رہے مارچ 2015ء سے شروع ہونے والے تنازعہ کی بھینٹ 7 ہزار افراد چڑھ چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اقوام متحدہ نے جاری کئے ہیں۔