• news

متعدد چیلنجز درپیش، تنازعات حل کرنے کیلئے ابھی ناکام ہیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا میں معجزہ دکھانے والا نہیں۔ عالمی ادارے کو چیلنجز درپیش اس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحاتی پروگرام کی سپورٹ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر طرف تنازعات میں اور عالمی سطح پر دہشت گردی کا نیا رجحان سامنے آیا ہے۔ استنبول حملے کا ذکر کیا۔ شام جنگ کا حوالہ دیتے کہا تنازعات کو روکنے اور ان کے حل میں ابھی ناکام ہیں۔ ہمیں اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ کی طرف سے اقوام متحدہ پر تنقید پر کہا دنیا میں خوفناک مسائل پر تشویش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن